Sunday, 4 September 2016

Dry Chemical Fire Extinguishers

فائر ایگسٹینگشرز:

تعریف :
ایک ایسی آلہ جو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جا سکے ۔ اور آگ بجھانے کے لیے پانی، فوم،گیس اور دیگر مواد تیزی کے ساتھ خارج کرتا ہو۔ جو آگ کو ابتدائی مراحل میں کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
استعمال :
Ø   صرف ابتدائی آگ پر استعمال کیا جاتا ہے۔
Ø   فرسٹ ایڈ کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔
Ø   بھڑکی ہوئی آگ پر استعمال بے سود ہے۔
Ø   بھڑکتی ہوئی آگ یا زیادہ آگ پر استعمال کا استعمال خطرناک ہو سکتا ہے۔
Ø   کھلی جگہ پر یہ کار گر ثابت نہیں ہو سکتا۔
قسمیں:
ڈرائی کیمیکل: Dry Chemical

یہ پاوڈر پر مشتمل آگ بجھانے والا آلہ ہوتا ہے۔ جو آگ کے ٹیڈراہیڈرون (Tetrahedron)کو توڑتے ہوئے آگ پر قابو پا لیتا ہے۔ یہ کیمیکل ری ایکشن، حرارت، ایندھن اور آکسیجن کو روکتا ہے ۔ اور آگ بجھ جاتی ہے۔
ڈرائی کیمیکل کی قسمیں:
Monoammonium phosphate fire extinguisher:
 اسے عام طور پر ،
ü   tri-class،
ü    multipurpose، یا
ü    ABC Dry chemical
پاوڈر کہا جاتا ہے۔ جو کہ اے، بی اور سی کلاس فائر پر استعمال کیا جاتا ہے۔
 177C یعنی 351Fپر اے کلاس فائر کو بجھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اور دیگر ڈرائی کیمیکل ایجنٹس سے زیادہ کارآمد ہے۔ اس کا رنگ ہلکا پیلا ہوتا ہے۔

Sodium Bicarbonate:

یہ فائر ایگسٹنگشر "A" کلاس اور "C " کلاس فائر پر استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ پہلا ڈرائی کیمیکل ایجنٹ ہے۔ آگ کی گرمائش میں یہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کی ایک بادل نما تہہ چھوڑتی ہے جو کہ آگ کو آکسیجن کی سپلائی روک دیتی ہے۔ یعنی smothering کے ذریعے سے آگ بجھاتی ہے۔
یہ گیس اے کلاس فائر پر کارگر نہیں ہوتاہے۔ کیونکہ یہ پھیل جاتا ہے اور جو کاربن ڈائی آکسائیڈ کا بادل بناتا ہے وہ جلد ختم ہو
جاتا ہے۔ اور اگر ایندھن گرم ہو تو دوبارہ آگ لگ جاتی ہے۔
Wet chemical سے پہلے کیچن کی آگ پر اسے موثر سمجھا جاتا تھا ۔ اور کمرشل کیچن کے آگ پر اسے استعمال کیا جاتا تھا۔ لیکن اب ویٹ کیمیکل اس سے بہتر سمجھا جاتا ہے۔
یہ عام طور پر سفید اور نیلے رنگ میں پایا جاتا ہے۔

Potassium Bicarbonate: یا Purple-K

یہ عام طور پر بی اور سی کلاس فائر پر استعمال کیا جاتا ہے۔ سوڈیم بائی کاربونیٹ کی نسبت یہ مائع کے آگ پر دوگنا موثر ہوتا ہے۔ یہ آئل اور گیس انڈسٹریز میں سب سے زیادہ ترجیح دی جانے والی ڈرائی کیمیکل ایجنٹ ہے۔ یہ بنفشی رنگ کا ہوتا ہے۔

 Super-K یا  Potassium Chloride:
یہ ڈرائی کیمیکل 60 کی دھائی میں پرپل –کے سے پہلے موثر نتائج کے لیے بنائی گئی تھی۔ لیکن یہ دوسرے ایجنٹس کی طرح زیادہ مشہور نہیں ہوا ۔ یہ بی اور سی کلاس فائر پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اور اس کا رنگ سفید ہوتا ہے۔ 

No comments:

Post a Comment

Format: GIF Dimensions: 648w x 85h Size: 34.71K Settings: Selective, 256 Colors, 100% Diffusion Dither, Transparency on, No Transparency Dither, Non-Interlaced, 0% Web Snap shia muslim 1x9 copy