Wednesday, 8 December 2021

Self Contained Breathing Apparatus (SCBA)

 SCBA:

Self-Contained Breathing Apparatus:

بریتھنگ آپریٹس ایک ایساآلہ ہے۔جسے عام طور پر BA، بعض مواقع پر CABA(Compress air breathing apparatus)،اور بعض اسے SCBAکہتے ہیں۔   جو ریسکیور، فائر فائٹرزاور دیگر وہ  لوگ استعمال کرتے ہیں۔ جہاں زندگی اور صحت کے لیے خطرہ ہو۔

عام طور پر بریتھنگ آپریٹس کی دو قسم ہیں۔

1.    انڈسٹریل بریتھنگ سیٹ :

وہ آلات جو پانی میں استعمال نہیں کرتے انھیں انڈسٹریل بریتھنگ سیٹ کہا جاتا ہے۔ اور

2.    جو پانی میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اسے Self-Contained Breathing Apparatus کہا جاتا ہے۔

SCBAکے  حصے :

 1۔ ٹینکی، جو کہ 2216 سے 4500 PSI تک ہوتی ہے۔

2۔ پریشر ریگولیٹر                       


 3۔ سانس لینے کے لیے  

·        face mask,

4۔ اٹھانے کے لیے فریم

 SCBA کی قسمیں:

1۔ اوپن سرکٹ                        

2۔ کلوز سرکٹ

اوپن سرکٹ:

عام طور پر اوپن سرکٹ میں

·       فلٹر ایر،

·       کمپریس ایر،                   

·       خالص آگسیجن بھرا جاتا ہے۔

اوپن سرکٹ سسٹم میں دو ریگولیٹر ہوتا ہے۔

1.     پہلا ریگولیٹر ہوا کو ماسک تک جاتے ہوئے دباو کو کنٹرول کرتا ہے۔

2.     دوسرا استعمال کرنے والے کو قدرتی ماحول کے تحت ہوا میسر کرتا ہے۔

یہ ہوا کنٹرول وال یاa continuous positive pressure valve کے زریعے دی جاتی ہے۔

 Open Circuit

Rescue or Firefighting SCBA

عام طور پر درج ذیل چیزوں پر مشتمل ہوتا ہے۔

·       air cylinder

·       a full-face mask

·       Main Control valve


·       Demand valve

·       cylinder pressure gauge

·       harness

·       adjustable shoulder straps

·       waist belt

·       carrying Frame

سلنڈر:

سلنڈر عام طور پر

·       ایلومینیم

·       سٹیل

·       مختلف چیزوں پر مشتمل

 ( عام طور پر کاربن فائبر)

استعمال کرنے کی میعاد:

·       15 سال سے زیادہ استعمال نہ کریں۔

·       ہر 5 سال کے بعد ہائیڈرو سٹیٹسٹک ٹیسٹ کرنا ضروری ہے۔

 فل فیس ماسک:

·       فل فیس ماسک کو بار بار صاف کر کے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

·       یہ پانی سے باہر استعمال کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

·       چہرہ کے جانب مکمل شیشہ یا صرف آنکھوں کے لیے شیشہ لگا ہوا ہوتا ہے۔

·       یہ ماسک کمیونیکیشن کے لیے موزوں ہوتا ہے۔

ریگولیٹر:

·       ریگولیٹر دو قسم کے ہوتے ہیں ۔

o     مین وال

o     ڈیمانڈ وال

·       مین وال سلنڈر سے ماسک تک جانے والی ہوا کو کنٹرول کرتا ہے۔ جو کہ سلنڈر کے ساتھ لگی ہوئی ہوتی ہے۔

·       ڈیمانڈ وال کے ذریعے سے سلنڈر کو ماسک کے ساتھ جوڑا جاتا ہے۔ اور یہ سب سے اہم حصہ ہوتاہے۔ جو فائر فائٹر کی زندگی اور موت کے درمیان حائل ہوتا ہے۔ یہ وال استعمال کرنے والے کو اس کی ضرورت کے مطابق ہوا میسر کرتا ہے۔ اگر یہ وال احسن طریقے سے کام نہ کریں تو استعمال کرنے والے کے پھپھڑے ہوا کے دباؤ کو برداشت کر نہیں سکتے جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہو سکتی ہے۔

سلنڈر پریشر گیج:

            یہ گیچ استعمال کرنے والے کو سلنڈر میں موجود ہوا کی پریشر کو ظاہر کرتا ہے۔ تاکہ استعمال کرنے والے کو پتہ چلے کہ وہ بی اے کو کتنے عرصہ تک استعمال کر سکتے ہیں۔

Back plate:

            بیگ پلیٹ سلنڈر کو اٹھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

جو کہ

·       شولڈر سٹریپس ،

·        ویسٹ بیلڈ،

·         کیرینگ فریم

پر مشتمل ہوتاہے۔    

SCBAکی استعمال کا دورانیہ:

عام طور پر

·       ہائی پریشر والے SCBA 4،500 یا 5،500 psi( پریشر پر سکوائر انچ)

·       درمیانہ پریشر والے SCBA3،000 ( پریشر پر سکوائر انچ)

·       اور لو پریشر والے SCBA 2،216( پریشر پر سکوائر انچ) تک کا دباؤ ہوتا ہے۔

Ø   شارٹ ٹرم SCBA کو 10 منٹ تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جبکہ ْ

Ø   لانگ ٹرم SCBA 45 منٹ تک استعمال ہو سکتی ہے۔

 لیکن یہ استعمال کرنے والے پر منحصر ہوتا ہے۔ اور اس کی ضرورت پر انحصار ہوتا ہے۔جس سلنڈر کی صلاحیت 2،040 لیٹر کمپریس ایر ہو تو وہ عام طور پر 51 منٹ اور کام کرنے والے کے ساتھ 30 منٹ نکال لیتی ہے۔

فارمولا:

Volume (in liters) x pressure (in bars)/ 40 – 10 =35minutes working duration

 استعمال سے پہلے چیک کرنے والی باتیں:

ü   مین وال چیک کریں۔ کہ وہ کھلی ہوئی تو نہیں۔

ü   ڈیمانڈ وال چیک رکریں ۔ کہ وہ کام کرتی ہے کہ نہیں۔

ü   پریشر گیج پر ہوا کی پریشر کو چیک کریں۔

ü   فیس ماسک کو چیک کریں۔ کہ اس میں کسی قسم کی کوئی نقص تو نہیں۔

ü   پائپ کو چیک کریں۔

ü   فیس ماسک کو ڈیمانڈ وال کے ساتھ جوڑ کے آہستہ آہستہ سانس لیں۔ تاکہ پتہ چلے کہ سسٹم کام کر رہی ہے کہ نہیں۔

ü   بیگ پیک کو اچھی طرح چیک کریں۔ کہ اس کے حصے احسن طریقے سے کام کر رہا ہےکہ نہیں۔

 استعمال کے دوران خیال کرنے والی باتیں:

ü   سلنڈر کا پریشر سیفٹی لائن سے کم نہ

ü   گیج پر ہمیشہ نظر رکھیں۔

ü   جب بھی سیٹی بجنے لگے فوری طور پر واپس آجائیں۔

ü   جب تک محفوظ جگہ پر نہ پہنچے آپریٹس نہ اتاریں۔

استعمال کے بعد :

ü   ڈیمانڈ وال کو ماسک سے الگ کریں۔

ü   مین وال کو بند کریں۔

ü   ماسک کو اتاریں۔

ü   ماسک کو صاف کرنے کے بعد محفوظ کریں۔

ü   بیگ پیک کو اتاریں۔

No comments:

Post a Comment

Format: GIF Dimensions: 648w x 85h Size: 34.71K Settings: Selective, 256 Colors, 100% Diffusion Dither, Transparency on, No Transparency Dither, Non-Interlaced, 0% Web Snap shia muslim 1x9 copy