Thursday, 1 September 2016

Kinds of Fire

اے کلاس فائر:
اے کلاس فائر عام طور پر لکڑی ، کاغذ، کپڑا، اور ردی کی ٹوکری میں لگنے والی آگ ہوتی ہے۔ اے کلاس فائر کو بجھانے کے لیے سب سے سستا اور وافر مقدار میں دستیاب ہونے والی چیز پانی ہے۔ اس کے علاوہ اگر آگ ابتدائی مراحل میں ہو تو Co2,DCPوغیرہ کا استعمال آگ کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

بی کلاس فائر:
بی کلاس فائر عام طور پر مائعات میں لگنے والی آگ کو کہتے ہیں۔ یعنی پٹرول ، ڈیزل ، مٹی کا تیل، وغیرہ وغیرہ ، بی کلاس فائر پر پانی کا استعمال آگ کو پھیلنے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔ لھٰذا بی کلاس فائر پر پانی کا استعمال صرف فوم وغیرہ کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ Co2, DCP, Halonاور FM-200 فائر ایکسٹینگشرز استعمال کیا جاتا ہے۔

سی کلاس فائر:
جلنے والی گیسیں مثلاً
 CNG (compressed Natural Gas),
LPG (Liquefied/Liquid Petroleum Gasکو لگنے والی آگ کو عام طور پر اس کی ایندھن کی سپلائی کو روک کر ختم کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کی chemical chain reaction کو توڑنے کے لیے DCP  اور  Halonاستعمال کیا جاتا ہے۔

ڈی کلاس فائر:
دھاتوں کو لگنے والی آگ کو ڈی کلاس فائر کہا جاتا ہے۔ مثلاً
·       الکلی والی دھاتیں۔
o     پوٹاشیم اور لیتھیم
·       الکلائین ارتھ میٹل
o     میگنیشم
·       گروپ فور ایلیمنٹس
o     ٹیٹینم اور زرکونیم
دھاتوں کی آگ ایک نہایت ہی خطرناک آگ ہو سکتی ہے ۔ کیونکہ لوگ اس کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں رکھتے اور اس قسم کی آگ سے بچاو اور اس کو بجھانے کے عمل سے ناواقف ہوتے ہیں۔ اور تیار نہیں ہوتے۔
بہت سارے دھاتوں کو ہوا یا پانی لگنے سے آگ لگ جاتی ہے۔ مثلاً سوڈیم وغیرہ اور باقی دھاتوں کو جس طرح دوسری چیزوں کو آگ لگتی ہے اسی طرح انھیں بھی آگ لگتی ہے۔
نیشنل فائر پروٹیکشن ایسوسی ایشن (AFPA)دھاتوں کی آگ کے لیے Dry Powderجس میں سوڈیم کلورائیڈ ،اور Graphite Powderشامل ہیں۔ اور آج کل powdered copperبھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
دھاتوں کی آگ پر Dry Chemical Agentsاستعمال نہیں کرتے ۔  

ای کلاس فائر:
ای کلاس فائر عام طور پر بجلی کی آگ کو کہا جاتا ہے۔ یعنی بجلی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے بجلی سے چلنے والی اشیاء میں لگنے والی آگ "ای کلاس فائر" کہا جاتا ہے۔ لیکن بعض ممالک میں اسے الگ قسم نہیں مانتے ۔ اسے صرف ایک source of ignition ماننا جاتا ہے۔
اس قسم کی آگ پر DCP, اور CO2استعمال کیا جاتا ہے۔

ایف کلاس فائر "یا " کے کلاس فائر:


عام طورپر کھانا پکانے والی تیل یا کھانا پکانے والی چیزوں کو لگنے والی آگ کو ایف یا کے کلاس فائر کہا جاتا ہے۔ کیچن کی آگ کو بجھانے کے لیے Fire Blankets, Wet chemical وغیرہ استعمال کیا جاتا ہے۔ 

No comments:

Post a Comment

Format: GIF Dimensions: 648w x 85h Size: 34.71K Settings: Selective, 256 Colors, 100% Diffusion Dither, Transparency on, No Transparency Dither, Non-Interlaced, 0% Web Snap shia muslim 1x9 copy