Sunday, 9 January 2022

arson

 

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔

آربی کنسلٹنسی کارنر، حسبِ سابق ایک اور کتابچہ آپ کی خدمت میں پیش کر رہے ہہیں۔ جو کہ جان بوجھ کر لگائی جانے والی آگ کے بارے میں ترتیب دی گئی ہے۔ اس کتابچہ میں اس کے وجوہات اور اس کی شناخت وغیرہ کے بارے میں بیان کیا گیا ہے ۔امید کی جاتی ہے کہ یہ کتابچہ آپ کے لیے کارآمد ثابت ہوگی۔ 

       

Thursday, 6 January 2022

fire operation process

 

حادثہ پر ریسپونس :

اطلاع وصول کرنےکا طریقہ:

فائر بریگیڈ کی تمام تر چستی اور پھرتی فائر کال وصول کرنے والے پر منحصر ہوتاہے۔ اگر کال وصول کرنے والا احسن طریقے سے کال کو سنیں گے اور اسےضبطِ تحریر لائیں گےتو فائرکریو اس کال پر عمدہ طریقے سے ریسپونز دےسکتے ہیں۔ فائرکال وصول کرنے والےکی تھوڑی سی سستی نہ صرف فائر کریو کے لیےمشکلا ت کا سبب بن سکتا ہے بلکہ جہاں پر حادثہ رونما ہوا ہو وہاں نقصانات کو زیادہ کرنے کا سبب بن سکتاہے۔ لھٰذا درج ذیل نکات کو مدِ نظر رکھتےہوئے فائرکال نوٹ کرنا ضروری ہے۔

جب بھی کسی ایمرجنسی مدد کے نمبرز پر کال آجائیں تو اسے کبھی بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ بلکہ اپنی ذمہ داریہ کا احساس کرتےہوئے بروقت اسے وصول کرنا چاہیے۔

اس کے بعد نرم لہجے میں کال کرنےوالے سے اس کی مشکلات یا کال کرنے کا وجہ دریافت کریں۔

کال کرنے والے کا نام اور جس نمبر سے اس نےکال کی ہو اس سے دوبارہ پوچھیں

کسی ہچکچاہٹ کے بغیر مکمل طور پر ایڈریس پوچھیں۔ کیونکہ یہی واحد ذریعہ ہوتاہے جسکی مدد سے فائر کریو ان کی مدد کے لیے بروقت پہنچ سکتے ہیں۔

جائے حادثہ کے قریب کسی مشہور چیز، جگہ یا کوئی اور نشانی پوچھیں تاکہ اس جگہ کو ڈھونڈنے میں آسانی ہو۔

درج بالا کام مکمل کرنے کےلیے کال وصول کرنے والے کا مطمئن اور اپنی ہوش و حواس پر قابورکھنا انتہائی ضروری ہے۔بعداز آں وقت اور تاریخ کا اندراج کریں۔ اور فائرالارم بجھائیں تاکہ فائرکریو کو حادثہ کے بارےمیں معلوم ہو۔

اس کے علاوہ آپ درج ذیل طریقے سے کال وصول کرسکتے ہیں۔

تاریخ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وقتــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ابتدائی معلومات:

کال کرنے والےکانام ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ کال کرنےوالے کا فون نمبر ــــــــــــــــــــــــــــــــــ

مشہور نشانÂ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ مشہور راستہ ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

آگ کی نوعیت ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ آگ کی قسمÂ ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

جائے حادثہ کا پتہ:

پلاٹ/مکان/ دکان/ نمبر ـــــــــــــــــــــــــــــ گلی نمبر ــــــــــــــــــــــــــــــ سیکٹرــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

اگرفیکٹری ہوتو

فکٹری کانام ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ فیکٹری کی نوعیت ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

فائر ٹینڈر روانہ کرنے کا طریقہ:

جب کسی حادثہ کی اطلاع مل جاتی ہے تو کنٹرول روم میں موجود سٹاف ممبرز کا اپنی اعصاب پر مکمل طور پر کنٹرول ہونا ضروری ہے۔ کیونکہ ان کی معمولی سی غلطی اس حادثہ کو ایک بڑی حادثہ میں تبدیل کر سکتے ہیں۔لھٰذا مکمل تسلی کے ساتھ آگے کا لائحہ عمل پر عمل پیرا ہونا چاہیے۔

جب حادثہ کی اطلاع ملتی ہے تو سب سے پہلے جائے حادثہ پر سٹاف کو روانہ کرنا اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔ جس کے لیے ادارہ کا ترتیب دیے ہوئے SOPپر عمل کرنا چاہیے۔ لیکن عام طور پر درج ذیل امور پر عمل کرنا جائے حادثہ پر سٹاف کی روانگی کو سہل بنادیتی ہے۔

فائر الارم کا بروقت بجانا

کریو ممبرز کو صاف شفاف تحریر میں جائے حادثہ کے بارے میں معلومات مہیا کرنا

کریو کو جائے حادثہ پر روانہ کرنے کے بعد ان کی رہنمائی کرنا

آپریشن کا عمل :

عام طور پر جب سٹاف اپنی ڈیوٹی پر حاضر ہوتے ہیں تو ان کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا جاتا ہے۔ تاکہ ہنگامی صورت حال میں بروقت عمل کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ کریو انچارج کی ذمہ داری ہے کہ دورانِ سفر وہ اپنی کریو ممبرز کو ایک دفعہ پھر سے یاد دہانی کرائی جائے کہ جائے حادثہ پر پہنچنے کے بعد کس طرح کریو کام کریں گے اور فائر مین کون کونسی ذمہ داری وہاں سر انجام دیں گے۔ تاکہ جائے حادثہ پر بغیر کوئی وقت ضائع کیے کام شروع کر سکے۔

 جائے حادثہ پر پہنچنے کے ساتھ ہی کنٹرول روم کو اپنی جائے حادثہ پر پہنچنے کی اطلاع دینا انتہائی ضروری ہے تاکہ بروقت روزنامچہ میں اس کا انداراج کر سکیں اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔اس کے بعد کنٹرول کو وقتا فوقتا صورت ِ حال سے آگاہ کرتے رہیں۔ تاکہ بوقت ضرورت کمک پہنچنے میں کسی قسم کی کوئی دقت نہ ہو۔

آپریشن کا عمل مکمل کرنے کے بعد ایک دفعہ پھر مکمل طور پر جائے حادثہ کا سرچ آپریشن کریں۔ تاکہ تسلی ہو کہ کسی قسم کی کوئی خطرہ موجود نہ رہے۔ بعد از آں قانونی کاروائی مکمل کرتے ہوئے کام کو ختم کریں اور اسکی اطلاع کنٹرول روم کو دیں۔

Format: GIF Dimensions: 648w x 85h Size: 34.71K Settings: Selective, 256 Colors, 100% Diffusion Dither, Transparency on, No Transparency Dither, Non-Interlaced, 0% Web Snap shia muslim 1x9 copy