طبعی امداد در اصل ایک آخری حربہ کے طور پر
اس وقت استعمال کیا جاتا ہے۔ جب کوئی حادثہ پیش آیا ہو۔ چاہے وہ قدرتی ہو یا
انسانوں کی پیدا کردہ ۔ جب اس طرح کی صورت حال رونما ہوتا ہے۔ تو ہم سب اپنے ماحول
کا جائزہ لے رہے ہوتے ہیں۔ لھٰذا اس سلسلے میں یہ یقینی بنانا چاہیے کہ ہم اپنے آپ
کو اور اپنے ارد گرد موجود لوگوں کو محفوظ رکھیں۔
پہلی طبعی امداد صرف زخمیوں کے علاج کے لیے
بنیادی صلاحیتوں اور طریقہ کار کو سیکھنے کا نام نہیں ہے۔ بلکہ جب حادثات
رونما ہوتے ہیں۔ تو اس میں انسانی جانوں کا ضیاع ہونے سے بچانے کےکام کو طبعی امداد کہا جاتا ہے۔ اور ان خطرات کو کم سے کم کرنا
جس سے مزید حادثات کے رونما ہونے کا امکان ہو۔ اور ایسے اقدامات کرنا جس سے حادثات
کے رونما ہونے کے مواقع کم ہو اور حادثات کے رونما ہونے پر نقصانات کم سے کم ہو۔
اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ دنیا میں کہاں پر موجود ہے۔ آپ
جہاں کہیں پر موجود کو طبعی امداد انسانی کی بنیادی ضروریات میں سے ایک ہے۔ ایک
تربیت یافتہ یا پیشہ ورانہ طبعی امداد ہمیشہ ضرورت کے وقت دستیاب نہیں ہتی ہے۔ اس
وقت حادثۃ یا ہنگامی صورتِ صورتحال کا سامنا کرنے والوں کے وساطت سے پہلا طبعی
امداد فراہم کیا جاتا ہے۔ جو عام طور پر عام لوگ ہوتے ہیں۔
لھٰذا! ابتدائی طبعی امداد کی مہارتیں صرف طبی پیشہ ور افراد کے لیے نہیں
ہیں۔ بلکہ یہ ہر شخص کو ہر ووقت اور ہر جگہ ضرورت پڑتی ہے۔۔
اگر آپ پہلی طبعی امداد کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چہاتے ہیں۔ تو
ہماری تنظیم علم کو پھیلانے کی ایک ادنٰی سی کوشش کر رہی ہے۔ اور اندھیرے میں
روشنی کی ایک کرن کے مانند اپنی سعی اور کاوش کو بروے کار لا رہی ہے۔
لھٰذا! مندرجہ ذیل پوسٹس کو غور سے پڑھیں اور کوئی
پریشانی ہو تو آپ دوستانہ انداز میں ہم سے سوال کر سکتے ہیں۔
فہرست:
No comments:
Post a Comment