فوم :
فائر فائٹینگ فوم اس فوم کو کہا جاتا ہے جو آگ بجھانے کے لیے استعمال کیا جاتا
ہے۔ کیونکہ یہ فوم آگ کو ٹھنڈا کرتی ہے۔ اور مائعات کے اوپر ایک تہہ بناتی ہے۔ جس
سے آکسیجن کی سپلائی منقطع ہو جاجاتی ہے۔
فائر فائٹینگ فوم سن 1902ء میں روس کے ایک انجنیر اور کیمسٹ Aleksandr Loran نے بنایاتھا۔جو
کہ Russian Oil Industry کے ایک سکول میں استاد کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ اور وہاں لگنے والی آگ
کو ہمہ وقت دیکھتے تھے۔ لھٰذا انہوں نے اپنی جستجو شروع کی اور 1902-03میں اس نے فوم ایجاد کیا۔ اور 1904 میں پہلی فوم ایکسٹنگشرز ایجاد کیا۔
کلاس
اے فوم:
اے کلاس فوم سن 1980ء میں جنگل کی آگ بجھانے کے لیے بنائی گئی تھی۔ جو کہ پانی
کی کشیدگی کو کم کرتا ہے۔ اور اے کلاس ایندھن کو گیلا کرنے میں مدد گار ہوتاہے۔ اور
یہ آگ بجھانے اور دوبارہ آگ لگنے سے روکتی ہے۔
کلاس
بی فوم:
کلاس بی فوم کو مائعات کی آگ کے لیے
بنائی گئی ہے۔ کیونکہ بی کلاس فائر پر کلاس اے فوم کا استعمال ایک غیر متوقع
نتیجےکا حامل ہو سکتاہے۔ کیونکہ کلاس اے
فوم جلنے والی مائعات سے پیدا ہونے والی بخارات کو روکنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔
کلاس بی فوم کی قسمیں:
کلاس بی فوم کی عام
طور پر دو قسمیں ہیں۔
1۔ مصنوعی فوم : Synthetic
Foams:
2۔پروٹین فوم: Protein Foams:
مصنوعی فوم Synthetic Foams:
مصنوعی فوم کا
دارومدار سطحی فعال عوامل پر ہوتاہے۔ جو ہائیڈروکاربن والی مائعات کے اوپر پھیلنے
میں مدد فراہم کرتا ہے۔ جو آگ پر جلد قابو پانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ فوم
محدود حد تک آگ کو بجھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اور یہ زمینی آلودگی کی پیدا کرتا
ہے۔
AFFF Aqueous
Film Forming Foams
یہ فوم پانی پر مشتمل
ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ہائیڈروکاربن پر مشتمل ہوتا ہے مثلا
ü Sodium
Alkyl Sulfate
ü Fluoro
Surfactant
ü Fluorotelomers
ü Per-Fluoro
Octane Sulfonic Acid (PFOS)
ü Alcohol-Resistant
Aqueous Film-Forming Foams (AR-AFFF)
AFFFعام طور پر جہازوں
میں استعمال کی جانے والی تیل کے آگ پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ایسے
جگہوں پر استعمال کیا جاتا ہے۔ جہاں Gasolineاور آکسیجن پیدا کرنے والی اشیاء آپس میں مل رہی ہو۔
پروٹین فوم: Protein Foams:
پروٹین فوم میں قدرتی پروٹین
فوم ایجنڈ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ مصنوعی فوم کے برعکس پروٹین فوم Bio-degradable یعنی ماحول کو نقصان پہنچائے بغیر
ضائع کر سکتے ہیں۔ یہ آہستہ آہستہ کام کرتی ہے۔ مگر جو جھاگ بنتی ہے وہ زیادہ دیر
پا ہوتا ہے۔ جس سے آگ کے دوبارہ لگنے کا خطرہ کم سے کم ہوتا ہے۔
قسمیں:
Ø Regular
Protein Foam P
Ø FluoroProtein
Foam (FP
Ø Film-Forming
FluoroProtein (FFFP
یہ فوم ایسےجگہوں پر استعمال کیا جاتا ہے۔ جہاں پر جلنے
والی تیل گہرے گھڑے میں موجود ہو۔
Ø Alcohol
Resistant FluoroProtein Foam (AR-FP
Ø Alcohol-Resistant
Film-Forming FluoroProtein (AR-FFFP
یہ فوم جلتے ہوئے الکوحل کے لیں موزوں ترین ہے۔
نوٹ:
بیالوجیکل آلودگی سے بچنے کے لیے جانوروں کےعلاوہ دوسرے قدرتی اشیاء سے بنائے جانے والی پروٹین
فوم زیادہ اہمیت کے حامل ہے۔
High-Expansion Foam:
ہائی ایکسپین شن فوم عام طور پر ایسی جگہوں پر استعمال کیا
جاتا ہے۔ جو بند ہو۔ مثلا بیسمنٹ، اور طیارہ کھڑی کرنے والی جگہ وغیرہ ۔تاکہ جلد
بھر جائیں۔
Low-Expansion Foam:
No comments:
Post a Comment