Saturday, 10 December 2016

Fire Fighters

فائر فائٹرز:
بحیثیت فائر فائٹر ، کسی بھی حادثہ پر، یا امن کی صورت میں درج ذیل نکات پر عمل کرنا ضروری ہے۔ کیونکہ جب تک ان چھوٹی چھوٹی باتوں کواہمیت نہیں دیں گے۔ ایک پیشہ ور فائر فائٹر نہیں بن سکتے۔
1.    اپنی نوکری کی اہمیت کو سمجھے:
فائر فائٹر ایک قابل احترام پیشہ ہے۔ لھٰذا اس کی اہمیت اور افادیت کو جاننا انتہائی ضروری ہے۔ جب تک اس کی اہمیت کو نہیں سمجھیں گے۔ اس وقت تک مخلصانہ طور پر اور ایک پیشہ ورانہ فائر فائٹر نہیں بن سکتے۔ لھٰذا اپنے پیشہ کے ساتھ مخلص ہونا ضروری ہے۔ اور اپنے پیشہ پر فخر محسوس کرنا چاہیے۔ اور ایمانداری سے اپنی ذمہ داریوں کو نبھانا چاہیے۔
2.    وقت کی پابندی:
اپنی ذمہ داری کو نبھانے کے لیے وقت پر پہنچنا انتہائی ضروری ہے۔ کیونکہ جس شعبہ سے ہماری تعلق ہے۔ اس میں ایک ایک منٹ بڑی اہمیت کے حامل ہوتا ہے۔وقت کے ساتھ اپنی چیزوں کا معائنہ کرنا ، ان کو ترتیب دینا ، اور ان کی کارکردگی کو جانچنا، آپ کی جان کے تحفظ کے ساتھ ساتھ دوسروں کے جان و مال کے تحفظ کا ضامن ہوتا ہے۔ 
3.    اچھے اخلاق کا مالک:
ایک فائر فائٹر کو اچھے اخلاق کا مالک ہونا انتہائی ضروری ہے۔ اپنے ساتھیوں کے ساتھ اور جائے حادثہ پر اچھے اخلاق کا مظاہرہ آپ کو کام کو آسان بناتا ہے۔ بصورت دیگر آپ کو ہر کام مشکل اور ناممکن نظر آتا ہے۔ 
4.    ہمیشہ فائر فائٹنگ Equipments کے ارد گرد نظر آنا چاہیے:
ایک اچھے فائر فائٹر کی خوبیوں میں سے ایک یہ بھی ہے۔ کہ وہ جب اپنی ذمہ داری سنبھالتا ہے۔ تو وہ اپنے چیزوں کی دیکھ بھال ان کی صفائی کا خاص خیال رکھتا ہے۔
5.    علم کو پھیلانا :
جاننے والوں سے سیکھنا اور نہ جاننے والوں کو سیکھانا دوران ڈیوٹی ایک نہایت عمدہ اور اہمیت کے حامل عمل ہے۔ سیکھنے اور سکھانے کے عمل سے کسی کی جان بچانے اور کسی کی مدد کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ کیونکہ جاننے والا اور نہ جاننے والا کبھی بھی برابر نہیں ہو سکتا۔کبھی بھی اگر کسی چیز کو نہ سمجھے تو اس کے بارے میں جستجو کرنا چاہیے۔
6.    ہمیشہ PPEکا خیال رکھیں:
سیفٹی چیزوں کا استعمال کسی کو موت سے بچا تو نہیں سکتا مگر
·        موت کے وجوہات کو کم کر سکتا ہے۔
·        جلنے کے وجوہات کو کم کر سکتاہے۔
·        زخمی ہونے کے وجوہات کو کم کر سکتا ہے۔
اور یہی سیفٹی آپ کو اپنے گھر سلامتی کے ساتھ واپس جانے کا موقع مہیا کرتا ہے۔

7.    ایک دوسرے کے ساتھ ملاقات:
اسلام نے بھی ایک دوسرے کے ساتھ ملنے اور ایک دوسرے سے حسن خلق پر بہت زور دیا ہے۔ اور بحیثیت فائر فائٹر ہماری ذمہ داری بنتی ہے۔ کہ ہم جانے والے کریو سے ملے اور ان سے موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کریں۔ تاکہ ہمیں موجودہ حالات کے بارے میں معلوم ہو۔
8.      صحت اور تندرستی:
ایک فائر فائٹر کو چست اور صحت مند ہونا ضروری ہے۔ دنیا میں بہت سارے فائر فائٹر سالانہ دباو اور عارضہ قلب کی وجہ سے فوت ہوتے ہیں۔

لھٰذا

·        جسمانی طور پر ورزش
·        ذہنی طور پر پر سکون
·        ماہانہ میڈیکل چیک اپ
·        اچھی خوراک
·        اور دوران کام احتیاط انتہائی ضروری ہے۔
9.    ذہنی دبائو:
اگر ذہنی طور پر کسی قسم کی پریشانی ہو تو اپنے سینر کے ساتھ اسے شیئر کرنا انتہائی ضروری ہے۔ تاکہ
·        اس کا حل نکال سکیں۔
·        دوران کام کسی بھی قسم کے حادثات سے محفوظ رہ سکیں۔
·        کسی بھی قسم کے حادثے کی صورت میں طبعی امداد میں آسانی ہو۔
·        آرام کرنے کا موقع فراہم ہو۔
10.                       اپنی ذمہ داری کا احساس کریں:
ہمیشہ اپنی ذمہ داری کا احساس کریں۔ کیونکہ جب تک بذات خود اپنی عزت خود نہیں بنائیں گے آپ کے ساتھ کام کرنے والے آپ کو عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھیں گے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ کا اخلاق اچھا ہو ۔ جب بھی کوئی سینئر کسی کام کے لیے کہا جاتا ہے تو اسے سرانجام دینے کے بعد اسے لازمی رپورٹ کریں۔ کیونکہ فائر میں کام سے سستی کا انجام کسی کی جان ومال کے نقصان پر ختم ہوتا ہے۔
11.                      لوگوں کا احترام:
فائر فائٹنگ ایک انتہائی باعزت اور محترم پیشہ ہے۔ کیونکہ جب بھی کوئی مشکل میں ہوتاہے تو وہ آپ کو کال کرتا ہے۔ اس امید پر کہ آپ ان کے مدد کریں گے۔ اور اس مشکل کو حل کرنے میں آپ پیشہ ورانہ سلاحیت کے حامل ہیں۔ لھٰذا جب بھی لوگوں کے پاس پہنچیں تو ان کے ساتھ اپنا برتاو ایسا رکھیں جیساکہ خدا نخواستہ وہ حادثہ آپ کے ساتھ ہو اور آپ کو مدد کی ضرورت ہے۔
12.                       حفاظتی اقدامات کو اہمیت دیں:
اس بات سےکوئی سروکار نہیں ہونا چاہیے کہ آپ کہاں ہے؟ آپ کیا کر رہے ہیں؟ خاص کر جب آپ کسی حادثہ پر ہو یا آپ تربیت کے حاصل کر رہا ہو۔ ہمیشہ اپنی سیفٹی کو اہمیت دیں۔ خاص کر جب تربیت کے مراحل میں ہوتا ہے۔ تو اس وقت ہم اپنی حفاظتی اقدامات کو نظر انداز کرتے ہیں۔ اور بنیادی چیزوں کو بھول جاتے ہیں۔ لھٰذا جب بھی کوئی کام شروع کر نے سے پہلے ایک دفعہ ضرور سوچیں کہ میں کیا کر رہا ہوں؟ اور کیا یہ کام حفاظتی اقدامات کے ساتھ سر انجام دے رہا ہے؟کیونکہ فائر فائٹنگ کا پیشہ انتہائی خطرناک پیشہ ہے جس میں لاپرواہی اور سستی کے لیے کوئی جگہ نہیں ۔ لاپرواہی اور سستی کرنے والے کے لیے پچھتانے کا بھی وقت نہیں ملے گا۔


****************************************************

No comments:

Post a Comment

Format: GIF Dimensions: 648w x 85h Size: 34.71K Settings: Selective, 256 Colors, 100% Diffusion Dither, Transparency on, No Transparency Dither, Non-Interlaced, 0% Web Snap shia muslim 1x9 copy