Friday, 10 September 2021

Classification of Cities

 شہروں کی درجہ بندی:


جب کبھی بھی کسی شہر کو حفاظتی نقطہ نگاہ سے تقسیم کرنا مقصود ہو تو درج ذیل نکات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تقسیم کیا جاتا ہے۔

ü   دشمن کی سرحد سے فضائی فاصلہ:

عموما ہم کسی بھی سرحد کو زمینی فاصلے کے حساب سے محفوظ اور غیر محفوظ تصور کیا جاتا ہے۔ کہ دشمن زمینی راستے سے کتنی دیر میں ہماری شہری آبادی تک پہنچ سکتے ہیں۔ لیکن اصولاً شہری دفاع کے لیے زمینی فاصلہ کے بجائے ہوائی فاصلہ ناپا جاتا ہے۔ کہ دشمن فضائی راستے سے کتنی دیر میں ہماری شہری آبادی تک پہنچ سکتے ہیں ۔ اور ہمیں نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

ü   شہر کی آبادی:


دوسری جو اہم نکتہ ہے۔ وہ یہ کہ اس شہر کی آبادی کتنی ہے۔ یعنی ہوائی حملے کی صورت میں اس شہر میں کتنی نقصان کا احتمال ہے۔ اور شہریوں کو محفوظ کرنے کے لیے ہماری کیا حکمتِ عملی ہو سکتی ہے۔

ü   فوجی نقطہ نگاہ سے اس کی اہمیت:

فوجی نقطہ نگاہ سے اس شہر کی کیا اہمیت ہے۔ اس شہر میں کتنے اہم مقامات ہیں۔ جس کو نقصان پہنچنے سے ہماری افواج کے کاموں میں رکاوٹ آسکتی ہے۔ اور ان کے تسلسل میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔

ü   صنعت / کارخانے:

اس شہر کی صنعتی حیثیت کیا ہے۔ یعنی اس شہر میں کتنے کارخانے موجود ہے۔ جس کو نقصان پہنچنے سے ہماری قومی معشیت متاثر ہو سکتی ہے۔ اور عوام کو بروقت چیزیں میسر نہ ہونے کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کر نا پڑ سکتا ہے۔


ان باتو ںکو مدِ نظر رکھتے ہوئے ان کو درج ذیل درجات میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ تاکہ سمجھنے میں آسانی کو ۔

Aکلاس:      فضائی حملے کا زیادہ خطرہ

Bکلاس:    درمیانی درجہ کا ہوئی حملہ کا خطرہ

C کلاس:    ہوائی حملہ کا کم خطرہ

D کلاس:    ہوائی حملہ کا امکان

No comments:

Post a Comment

Format: GIF Dimensions: 648w x 85h Size: 34.71K Settings: Selective, 256 Colors, 100% Diffusion Dither, Transparency on, No Transparency Dither, Non-Interlaced, 0% Web Snap shia muslim 1x9 copy