Monday, 29 August 2016

Fire (urdu

آگ :

آگ ایک ایسا کیمیائی عمل ہے ۔ جس کے نتیجے میں حرارت ، روشنی اور دیگر گیسیں پیدا ہوتی ہیں۔ آگ کے اس عمل کو وقوع پذیر ہونے کے لیے۔ معقول درجہ حرارت، ایندھن ، آکسیجن اور source of ignition کا ہونا ضروری ہے۔
آگ کی گرمائش آکسیجن  کے مالیکیولز میں ہونے والی تبدیلیوں، کاربن ڈائی آکسائیڈ اور پانی کے اخراج کی وجہ سے ہوتی ہے۔ ایندھن میں کا اس میں کوئی خاص عمل دخل نہیں ہوتا۔اس کیمیائی تعامل کے بعض لمحات میں سے ایک کوignition pointکہاجاتا ہے۔ جہاں پر شعلہ پیدا ہوتا ہے۔

شعلہ:
شعلہ آگ کا وہ حصہ ہوتا ہے جو نظر آتا ہے۔ شعلہ بنیادی طور پر کاربن ڈائی آکسائیڈ ، پانی کے بخارات، آکسیجن اور نائیٹروجن پر مشتمل ہوتا ہے۔ جو روشنی پیدا کرتا ہے۔
شعلہ میں نظر آنے والا پیلا رنگ کاربن کے  گرم اور سخت ذرات پر مشتمل ہوتاہے۔ درمیانی درجہ پر جو چیزیں اپنی ردعمل کو ظاہرکرتے ہیں۔ ان میں مالیکیولز، ایٹم اور بعض اوقات الیکٹرونز  شامل ہیں۔ اور آخر میں خارج ہونے والے انرجی سے ہوا گرم ہونا شروع ہوتا ہے۔
شعلہ ایک متحرک شے ہے۔ جس میں گرم گیسیں اوپر کی جانب اٹھتی ہے۔ لیکن ٹھنڈی ہوا سے ملنے کے بعد یہ اپنی حرارت کھو دیتی ہے۔ جس کی وجہ سے شعلے زیادہ لمبا / اونچا دیکھائی نہیں دیتا۔


فوائد و نقصانات:
·       آگ  ترقیاتی کاموں اور مختلف ماحولیاتی نظام کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
·        لیکن اس کی وجہ سے جان و مال ،
·        ماحولیاتی آلودگی اور
·        پانی کی آلودگی جیسے خطرات بھی درپیش ہوتا ہے۔
·        اگر آگ کی افادیت کو زندگی سے نکال دیں تو
·       بارش کے پانی کی وجہ سے زمینی کٹاو میں اضافہ کا سبب بن سکتی ہے۔
·       آگ کو انسان اپنی رسومات،
·       گھاس پھوس کی صفائی،
·        خوراک کی تیاری،
·       گرمائش کے حصول،
·       چیزوںکو پگھلانے،
·       فضلہ جات کو جلانے، اور
·        ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال کرتے ہیں۔ 

No comments:

Post a Comment

Format: GIF Dimensions: 648w x 85h Size: 34.71K Settings: Selective, 256 Colors, 100% Diffusion Dither, Transparency on, No Transparency Dither, Non-Interlaced, 0% Web Snap shia muslim 1x9 copy