آگ کے لیے تین چیزیں یعنی ایندھن، معقول درجہ حرارت اور
آکسیجن یا آکسیجن فراہم کرنے والی شے کا ہونا ضروری ہے۔ ان تین چیزوں کی موجودگی
میں جب شعلہ پیدا کرنے والی عوامل مل جاتی ہے۔ تو آگ جلنا شروع ہوتا ہے۔
ان تین عوامل میں سے کسی ایک کی موجودگی کو ختم کریں گے تو
آسانی کے ساتھ آگ پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
پہلے
زمانے میں آگ کے جلنے کے لیے صرف مثلث کا ہونا ضروری سمجھا جاتا تھا۔ لیکن وقت کے
ساتھ ساتھ تحقیق نے ثابت کیا کہ آگ کو جلنے کے لیے ایندھن ، آکسیجن اور درجہ حرارت
کے علاوہ چوتھی چیز یعنی کیمیائی رد عمل کا ہونا ضروری ہے۔ لھٰذا Fire Triangle وقت
کے ساتھ ساتھ Fire Tetrahedron میں تبدیل ہوگیا۔ تاکہ ان چار عوامل کی احسن طریقے سے وضاحت
کر سکیں۔
Tetrahedronکو
آپ آگ کا اہرام بھی کہہ سکتیں ہیں۔ کیونکہ آگ کے لیے چاروں عناصر کا موجود ہونا
ضروری ہوتا ہے۔ یعنی ایندھن، آکسیجن، درجہ حرارت اور کیمیائی ردعمل ۔ اور ان چارون
عوامل میں سے کسی ایک کو بھی ختم کریں آگ بجھ جاتی ہے۔
مثلاً
جب کسی آگ پر
· فوم
کا استعمال کرتے ہیں تو فوم آگ کو آکسیجن کی سپلائی روک دیتی ہے۔ اور آکسیجن نہ
ملنے کی وجہ سے آگ بجھ جاتی ہے۔
· پانی
کی مدد سےآگ کے درجہ حرارت کو کم کرکے اسے بجھایا جا سکتا ہے۔
· اور
گیس وغیرہ کی آگ کی صورت میں ایندھن کی سپلائی کو بند کر کے آگ پر قابو پایا جا
سکتا ہے۔
· اور Chemical Chain
Re-action کیمیائی رد عمل کو روکنے کے لیےBCFیا دیگر halon extinguishersاستعمال
کیا جا سکتا ہے۔
No comments:
Post a Comment