دو ہاتھوں کی کرسی:
یہ طریقہ کار کسی مریض کو زیادہ
فاصلے تک لے جانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ طریقہ کار کسی بے ہوش مریض یا
زخمی کے لیے سازگار ہوتا ہے۔
طریقہ کار:
· مریض کے اطراف میں بیٹھ جائیں۔
· مریض کے گھٹنوں کے نیچے سے ہاتھ ڈالیں۔ اور ایک دوسرے کے
کلائی کو پکڑیں۔
· مریض کے بغل سے ہاتھ گزاریں اور ایک دوسرے کے کلائی کو
پکڑیں۔
· پیشہ وارانہ طریقے سے اٹھائیں۔
· اسی جانب چلیں جس طر ف مریض کا چہرہ ہو۔
تین ہاتھوں کی کرسی:
یہ طریقہ کار بھی کسی مریض کو
زیادہ فاصلے تک لے جانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ طریقہ کمر سے نیچے زخم کی
صورت میں اسے سہارا دینے کے لیے کار گر ثابت ہوتا ہے۔
طریقہ کار:
· دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ کی کلائی کو پکڑیں۔
· دوسرا ریسکور پہلے ریسکیور کے کلائی کو پکڑیں۔ اور پہلا
ریسکیور دوسرے کے کلائی کو ۔ اس صورت میں ایک کا ہاتھ آزاد رہے گا۔ جو مریض کو
سہارا دینے میں کام آئیں گے۔
چار ہاتھوں کی کرسی:
یہ طریقہ کار ہوشمند مریض کو دور
تک لے جانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس طریقہ کار میں ضروری ہے۔ کہ مریض بغیر
کسی سہارے کے ہاتھوں کی کرسی پر بیٹھ سکیں۔
طریقہ کار:
· دونوں ریسکیور اپنے دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ کی کلائی کو
پکڑیں۔
· پھر ایک دوسرے کے بائیں ہاتھ کی کلائی کو پکڑیں۔
· اپنے گھٹنوں کے بل بیٹھ جائیں۔ اور مریض کو ہاتھوں پر
بٹھادیں۔
· مریض بیٹھنے کے بعد پیشہ ورانہ طریقے سے اٹھیں۔
No comments:
Post a Comment