کسی ہموار سطح پر کسی مریض کو ایک
جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کا تیز ترین طریقہ ٹخنے پکڑ کر کھینچنے کا طریقہ ہے۔اگر
مریض کو زیادہ دور تک لے جانا ہو تو یہ طریقہ کار گر نہیں کیونکہ اس میں مریض کے
پیٹھ زخمی ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔
طریقہ کار:
· مریض کےدونوں ٹخنوں
یا پینٹ کے پانچے پکڑ لیں۔
· اپنے سامنے کے جانب سے مریض کو کھینچے۔ نہ کہ اپنے پیچھے سے
· اپنے پیٹھ کو جتنا ممکن ہو سیدھا رکھیں/
· ایک ہی لائن میں کھینچیں۔
· اس بات کا خیال رکھیں کہ مریض کا سر کسی چیز سے نہ ٹکرائیں۔
کندھے کو پکڑ کر کھینچنا:
پاوں پکڑ کر کھینچنے سے زیادہ
کندھے کو پکڑ کر کھینچنے میں مریض کا سر زیادہ محفوظ ہوتا ہے۔ اس کا منفی پہلو یہ
ہے کہ اس میں ریسکیور کو زیادہ جھکنا پڑتا ہے۔
طریقہ کار:
· مریض کے کندھے کے قریب کپڑے کو پکڑیں۔
· مریض کے سر کو اپنے دونوں بازوں کا سہارا دیں۔
· مریض کو ایک ہی لائن میں کھینچیں۔
پاوں پکڑ کر یا کندھے پکڑ کر
کھینچنےکے نسبت کمبل کی مدد سے مریض کو کھینچنا آسان اور محفوظ طریقہ ہے۔
طریقہ کار:
· مریض کو کمبل کے اوپر ڈالیں۔
· کمبل سر کے جانب کم از کم دو فٹ زیادہ ہونا چاہیے۔
· کمبل کے کونوں کو مریض کے لپیٹ لیں۔
· اپنے کمر کو جتنی ممکن ہو سیدھا رکھیں۔
· سیدھی لائن میں کھینچیں۔
No comments:
Post a Comment