آگ کے جلنے کا عمل دو طرح کے ہوتے ہیں۔
·
شعلہ
·
بغیر شعلہ
شعلہ:
شعلہ
کے ساتھ جلنے کے لیے ٹھوس اور مائع کے لیے بخارات میں تبدیل ہونا ضروری ہے۔ اور
انہی غیر مستحکم بخارات کی وجہ سے ہمیں شعلے نکلتے ہوئے دیکھائی دیتے ہیں۔ جب ایک
دفعہ شعلہ نکلنا شروع ہوتا ہے۔
حرارت شعلہ سے ایندھن کے جانب رواں ہونا شروع ہوتا ہے۔ تاکہ مزید غیر مستحکم گیسوں کا اخراج جاری رہے۔ اور جلنے کے عمل کا تسلسل نہ ٹوٹے۔ مسلسل طور پر شعلہ کے ساتھ جلنے کے لیے ایک معقول سطح پر آگ کا جلنا ضروری ہے۔ اور آگ ایصال حرارت ، ترسیل حرارت یا اشعاع حرارت کے کسی بھی عمل کے تحت برقرار رہنا ضروری ہے۔ اگر جلنے کا عمل حرارتی توانائی کے اخراج کے عمل سے کم ہو تو آگ خود بخود بجھ جاتی ہے۔

بغیر
شعلہ" سلگنے والی یا انگارے"
سلگنے
والی آگ وہ آگ ہو تی ہے جو آہستہ یا کم درجہ حرارت کے ساتھ جلتی ہے۔ بہت سے ٹھوس
ایندھن سلگتے ہیں اور انگارے بنتے ہیں۔
مثلاً کوئلہ ، لکڑی ، روئی، تمباکو، وغیرہ
سلگنے
والی آگ کی سب سے اہم مثال رہائشی عمارات میں لگنے والی آگ ہے۔ جو کہ ایک سگریٹ یا
شارٹ سرکٹ سے شروع ہوتاہے۔
No comments:
Post a Comment