Thursday, 24 November 2016

Spread of Fire

آگ کا پھیلنا: 

آگ کا ایک جگہ سے دوسری جگہ پھیلنے کا مطلب  حرارتی توانائی کا ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونے کو کہا جاتا ہے۔ حرارت کے پھیلنے کا شرح اس کے درجہ حرارت پر منحصر ہوتا ہے۔ اور اس زرائع پر منحصر ہوتا ہے جس کے زریعے سے حرارت ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہو رہا ہو۔
ایک کے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونے کے بنیادی طریقے تین ہیں۔
ترسیل کے ذریعے : Conduction:
حمل  کے ذریعے: Convection:
اشعاع کے ذریعے: Radiation:
اس کےعلاوہ
4۔ مائعات کے زریعے: Through Liquid

ترسیل  حرارت: 


کسی بھی دوچیزوں کے درمیان حرارتی توانائی کی منتقلی جو کہ ایک دوسرے سے اتصال کی بنا پر ہو ۔  ترسیل  حرارت
کہا جاتا ہے۔  کیونکہ حرارت گرم جگہ سے ہمیشہ ٹھنڈی جگہ کے جانب سفر کرتا ہے۔ اور چیزوں کا ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہونے کی بنا پر حرارتی توانائی ایک دوسرے میں منتقل ہو جاتی ہے۔
یعنی جب کوئی چیز گرم ہوجاتی ہے۔ تو اس کےالیکٹرونز ایک ایٹم سے دوسرے ایٹم کی جانب حرکت کرنا شروع کرتا ہے۔ اور ان الیکٹرونز کی حرکت کی وجہ سے حرارت ایک ایٹم سے دوسری ایٹم میں منتقل ہوتا ہے۔ اور یوں حرارتی توانائی ایک جگہ سے دوسری جگہ پر پہنچ جاتی ہے۔
 

حمل حرارت: 


آگ لگنے کے عمل کے دوران گرم ہوا،رطوبت  اور نہ جلنے والی گیسیں گرم جگہ سے ٹھنڈی جگہ کی طرف منتقل ہونا
شروع ہوتا ہے۔ اورکھلی فضا کے علاوہ کسی بھی جگہ پر یہ گرم ہوا اور نہ جلنے والی گیسیں ماحول کے درجہ حرارت کو بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ جس سے وہاں پر آگ لگ سکتی ہے
۔

اشعاع حرارت: 


آگ جلنے کے عمل کے دوران پیدا ہونے والی اشعاع کے زریعے حرارت ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونا شروع ہوتا
ہے۔ جس کی وجہ سے ان اشعاع کے راستے میں آنے والی چیزوں کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے۔ اور مقررہ درجہ حرارت پر پونچھنے پر آگ لگ جاتی ہے۔اس میں آگ لگنے کا دارومدار اشعاع کی حرکت پر منحصر ہوتا ہے۔ یعنی جتنی تیزی کے ساتھ اشعاع حرکت کر رہے ہو اتنی جلدی آگ پھیلتے جائیں گے۔
 

مائعات کے زریعے۔ 


مائعات کے زریعے آگ ایک جگہ سے دوسری جگہ پھیل سکتی ہے ۔ مائعات کے زریعے آگ پھیلنے کا دارومدار اس مائع کے بہنے یا جلنے کے رفتار پر ہوتا ہے۔ 


No comments:

Post a Comment

Format: GIF Dimensions: 648w x 85h Size: 34.71K Settings: Selective, 256 Colors, 100% Diffusion Dither, Transparency on, No Transparency Dither, Non-Interlaced, 0% Web Snap shia muslim 1x9 copy