Friday, 2 December 2016

foam فوم

    فوم   :                                                                                                                      Foam 

فائر فائٹینگ فوم اس فوم کو کہا جاتا ہے جو آگ بجھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ کیونکہ یہ فوم آگ کو ٹھنڈا کرتی ہے۔ اور مائعات کے اوپر ایک تہہ بناتی ہے۔ جس سے آکسیجن کی سپلائی منقطع ہو جاجاتی ہے۔ 

فائر فائٹینگ فوم سن 1902ء میں روس کے ایک انجنیر اور کیمسٹ Aleksandr Loran نے بنایاتھا۔جو کہ Russian Oil Industry کے ایک سکول میں استاد کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ اور وہاں لگنے والی آگ کو ہمہ وقت دیکھتے تھے۔ لھٰذا انہوں نے اپنی جستجو شروع کی اور 1902-03میں اس نے فوم ایجاد کیا۔ اور 1904 میں پہلی فوم ایکسٹنگشرز ایجاد کیا۔ 


کلاس اے فوم:

اے کلاس فوم سن 1980ء میں جنگل کی آگ بجھانے کے لیے بنائی گئی تھی۔ جو کہ پانی کی کشیدگی کو کم کرتا ہے۔ اور اے کلاس ایندھن کو
گیلا کرنے میں مدد گار ہوتاہے۔ اور یہ آگ بجھانے اور دوبارہ آگ لگنے سے روکتی ہے۔

کلاس بی فوم

کلاس بی فوم  کو مائعات کی آگ کے لیے بنائی گئی ہے۔ کیونکہ بی کلاس فا


ئر پر کلاس اے فوم کا استعمال ایک غیر متوقع نتیجےکا حامل ہو سکتاہے۔  کیونکہ کلاس اے فوم جلنے والی مائعات سے پیدا ہونے والی بخارات کو روکنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ 

کلاس بی فوم کی قسمیں:

کلاس بی فوم کی عام طور پر دو قسمیں ہیں۔ 

1۔ مصنوعی فوم :  Synthetic Foams:

2۔پروٹین فوم:  Protein Foams

مصنوعی فوم                                                   Synthetic Foams:

 مصنوعی فوم کا دارومدار سطحی فعال عوامل پر ہوتاہے۔ جو ہائیڈروکاربن والی مائعات کے اوپر پھیلنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ جو آگ پر جلد قابو پانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ فوم محدود حد تک آگ کو بجھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اور یہ زمینی آلودگی کی پیدا کرتا ہے۔ 

AFFF                                                          Aqueous Film Forming Foams

یہ فوم پانی پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ہائیڈروکاربن پر مشتمل ہوتا ہے مثلا

 Sodium Alkyl Sulfate

Fluoro Surfactant


Per-Flouro Octanoic Acid (PFOA
)

Fluorotelomers

Per-Fluoro Octane Sulfonic Acid (PFOS)

Alcohol-Resistant Aqueous Film-Forming Foams (AR-AFFF)

 AFFFعام طور پر جہازوں میں استعمال کی جانے والی تیل کے آگ پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ایسے جگہوں پر استعمال کیا جاتا ہے۔ جہاں Gasolineاور آکسیجن پیدا کرنے والی اشیاء آپس میں مل رہی ہو۔ 

پروٹین فوم:   Protein Foams:

  پروٹین فوم میں قدرتی پروٹین فوم ایجنڈ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ مصنوعی فوم کے برعکس پروٹین فوم  Bio-degradable یعنی ماحول کو نقصان پہنچائے بغیر ضائع کر سکتے ہیں۔ یہ آہستہ آہستہ کام کرتی ہے۔ مگر جو جھاگ بنتی ہے وہ زیادہ دیر پا ہوتا ہے۔ جس سے آگ کے دوبارہ لگنے کا خطرہ کم سے کم ہوتا ہے۔

قسمیں:

Regular Protein Foam P

FluoroProtein Foam (FP

Film-Forming FluoroProtein (FFFP

یہ فوم ایسےجگہوں پر استعمال کیا جاتا ہے۔ جہاں پر جلنے والی تیل گہرے گھڑے میں موجود ہو۔ 

Alcohol Resistant FluoroProtein Foam (AR-FP

Alcohol-Resistant Film-Forming FluoroProtein (AR-FFFP

یہ فوم جلتے ہوئے الکوحل کے لیں موزوں ترین ہے۔

نوٹ: 

بیالوجیکل آلودگی سے بچنے کے لیے جانوروں کےعلاوہ  دوسرے قدرتی اشیاء سے بنائے جانے والی پروٹین فوم  زیادہ اہمیت کے حامل ہے۔ 

High-Expansion Foam:

ہائی ایکسپین شن فوم عام طور پر ایسی جگہوں پر استعمال کیا جاتا ہے۔ جو بند ہو۔ مثلا بیسمنٹ، اور طیارہ کھڑی کرنے والی جگہ وغیرہ ۔تاکہ جلد بھر جائیں۔ 

Low-Expansion Foam:

لو ایکسپین شن فوم ایسے مائعات پر استعمال کیا جاتا ہے۔ جو جلنے کے ساتھ ساتھ بہہ رہی ہو۔ 

No comments:

Post a Comment

Format: GIF Dimensions: 648w x 85h Size: 34.71K Settings: Selective, 256 Colors, 100% Diffusion Dither, Transparency on, No Transparency Dither, Non-Interlaced, 0% Web Snap shia muslim 1x9 copy