Tuesday, 19 January 2021

Fire Fighting Crew /Leading fireman's responsibilities

 

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔

جب بھی کسی شہر ، قصبہ یا گاؤں میں آتش زدگی کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔ تو اس میں سب سے پہلے جو لوگ اس پر ایک پروفیشنل طریقے سے رنسپوز کرتا ہے۔ وہ محکمہ فائر بریگیڈ کا ہوتا ہے۔ اور ان کی کوشش ہوتی ہے۔ کہ آگ کو مخصوص ایریا تک محدود کریں۔ اور مزید نقصان سے بچائیں۔ اس کام کو ایک مہرانہ انداز میں سر انجام دینے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی جاتی ہے۔ جو کہ درج ذیل لوگوں پر مشتمل ہوتا ہے۔

فائر کریو ممبرز:

1.     فائر لیڈر                           کریو انچارج

2.     ڈرائیور                            ڈرائیور /پمپ آپریٹر

3.     فائر مین                           نمبر 1

4.     فائرمین                            نمبر 2

5.     فائر مین                            نمبر 3

6.     فائر مین                            نمبر 4

فائر لیڈر :

حالت امن  میں:

1.     کریو ممبرز کی حاضری  ، چھٹی اور غیر حاضری کے زمہ دار ہوتا ہے۔   (سپر وائزر کے غیر موجودگی میں)

2.     کریو ممبر ز کے یونیفارم ، اور ڈسپلن کے زمہ دار ہوتا ہے۔  (سپر وائز کے غیر موجودگی میں)

3.     روزنامچہ اور پریڈ سٹیٹ کو مکمل کرنے کازمہ دار ہوتا ہے۔  (سپر وائزر کے غیر موجودگی میں)

4.     گاڑیوں کی صفائی  اور مرمت کے بارے میں آگاہی کے زمہ دار ہوتا ہے۔

5.     فائر ایکوپمنٹس کی صفائی اور مرمت کے زمہ دار ہوتا ہے۔

6.     روزانہ کے بنیاد پر سامان کی چیکنگ  کے زمہ دار ہوتا ہے۔

7.     گاڑی کے کمیونیکیشن سسٹم کو روزانہ کے بنیاد ہر چیک کرنا ۔

8.     گاڑی کے پبلک ایڈریس سسٹم کو روزانہ کے بنیاد پر چیک کرنا۔

9.     بیکن لائٹ کی کار کردگی چیک کرنا ۔

ایمرجنسی کی صورت میں :

1.     کریو کی رہنمائی کرنا

2.     کریو کو ایمر جنسی صورت حال کے بارے میں آگاہی دینا۔

3.     ہوز پائپ /ہوز ریل /مونیٹر برانچ کے بارے میں ہدایات جاری کرنا۔

4.     کریو کو دیگر فائر ایکوپمنٹ کے بارے میں ہدایات جاری کرنا جو ایمرجنسی میں استعمال ہو سکتی ہیں۔

5.     کریو کے شانہ بشانہ فرسٹ برانچ مین کے طور پر کام کرنا ۔

6.     حالت کی نزاکت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے احکامات جاری کرنا۔

ایمرجنسی کے بعد:

1.     جائے حادثہ کے صورتِ حال کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا۔


2.     نقصانات کا اندازہ لگانا۔

3.     جن چیزوں کو آگ سے بچائی گئی ہیں۔ ان کی فہرست ترتیب دینا۔

4.     فائر سرٹیفکیٹ پر مالک /کسی عزیز/یا موقع پر موجود پولیس اہلکار کا دستخط لینا۔

5.     روزنامچہ میں مکمل طور پر فائر رپورٹ کا اندراج کرنا۔

No comments:

Post a Comment

Format: GIF Dimensions: 648w x 85h Size: 34.71K Settings: Selective, 256 Colors, 100% Diffusion Dither, Transparency on, No Transparency Dither, Non-Interlaced, 0% Web Snap shia muslim 1x9 copy