فائر
سروس:
فائر
سروس جسے چند
ممالک میں
فائر بریگیڈ
یا فائر
ڈیپارٹمنٹ
کہا جاتا ہے۔ جو
کہ دیگر محکمہ
جات مثلا
ایمرجنسی
میڈیکل سروس ،
پولیس وغیرہ
کے ساتھ مل کر
کام کرتے ہیں۔
فائر
فائٹر:
فائر
فائٹر اس
ریسکیور کو
کہتے ہیں۔ جسے
آگ بجھانے میں
بڑے پیمانے پر
تربیت دی جاتی
ہے۔جو بنیادی
طور پر ان خطر
ناک آگ کو
بجھاتےہیں۔
جس سے جان،
مال ، املاک ،
ماحول اوربعض
اوقات
جانوروں کو
بھی نقصان پہنچتے
ہیں۔فائرفائٹرنہ
صرف آگ بجھاتے
ہیں بلکہ
ہنگامی
ریسکیو کی
صورت حال میں
بھی اپنی کار کردگی
کا مظاہرہ
کرتے ہیں۔
فائر
فائٹر کی
خوبیاں:
جرات
منداور بہارد:
فائر
فائٹراپنی
جان کو خطرے
میں ڈال کر نہ
صرف آگ پر
قابو پاتے ہیں
بلکہ دوسرے
لوگوں کی جان
و مال کی
حفاظت بھی
کرتے ہیں۔ آگ
اور دھواں
سےبھری کسی
بھی مکان
وغیرہ میں
داخل ہونے ،
گرمی اور
زہریلے مادوں
سے اپنے آپ کو
بچانے کے لیے ایک
فائر فائٹر کا
باہمت ہونا
انتہائی
ضروری ہے۔ ہمت
و جرات نہ صرف
فائر فائٹر ز
کو زندہ رکھتی
ہے۔ بلکہ یہ
انہیں ان
لوگوں کے لیے
سہارا اور
امید بن جاتی
ہے جنہیں وہ
بچانے کے لیے
کام کر رہے
ہوتےہیں۔
صحت
مند :
آگ
بجھانے کا عمل
آسان نہیں
ہوتا ۔ یہ
انتہائی مشقت
طلب کام ہوتا
ہے کیونکہ
فائر فائٹرز
کو بھاری ہوزز
اور سامان
اٹھاتے ہیں۔
نیز ریسکیو کے
دوران لوگوں
کو عمارتوں
اور سیڑھیوں
سے نیچے لے
جانے کی ضرورت
پڑ سکتی ہے۔
عام طور پر یہ
سارا کام بھار
ی حفاظتی
پوشاک اور
سانس لینے
والے آلات (SCBA)پہن کر سر
انجام دیتا
ہے۔
ہنگامی
صورت حا ل میں
فائر فائٹرز
کو آرام کرنے
اور وقفہ کرنے
کا وقت در کار
نہیں ہوتا لھٰذا
اس لیے ضروری
ہے کہ ایک فائر
فائٹر جسمانی
طور پر صحت
مند
اور تحمل
مزاج ہو
کیونکہ
حادثات کے
دوران
عمارتوں کو بچانے
اور انسانی
جان و مال کی
تحفظ کے
لیےمشکل
حالات میں
ثابت قدم رہنے
کے لیے اپنی
جسمانی
صلاحیتوں کا
استعمال
کرسکیں۔
ہمدرد :
فائر
فائٹرز کی
خصوصیات میں
ہمدرایک اہم
اور کلیدی
کردار ادا
کرتی ہے۔
کیونکہ فائر
فائٹرزکا
بنیادی مقصد
عوام کی حفاظت
اور خدمت کرنا
ہے۔ اس میں
اکثر اپنی جان
کوخطرے میں
ڈالنا اور
معمولی اجرت
پر دن رات کام
کرنا سر فہرست
ہے۔
ایک
فائر فائٹر کے
لیے اپنی انا
اور ذات کی قربانی
دیتے ہوئے
دوسروں کی مدد
کرنے کی فطری
خواہش اس کا
ہمدرد ہونے کی
سب سے نمایاں
اور واضح مثال
ہے۔ یہی
ہمدردی اسے
دوران کام
مشکل سے مشکل
گھڑی میں بھی
دوسروں کو
اپنی ذات پر
فوقیت دینے کا
جذبہ فراہم
کرتا ہے۔ اور
یہ جذبہ فائر
فائٹر ز کی
ہمدردی اور
مزاح میں
توازن رکھتے
ہیں۔
مل جل
کر کام کرنے
کا جذبہ:
فائر
فائٹر کی
خصوصیات میں
سے ایک خصوصیت
یہ کہ وہ
ہمیشہ نظم و
ضبط اور تنظیم
کی صورت میں
اپنا کام سر
انجام دیتا
ہے۔ اور یہ
نظم و ضبط فائر
فائٹرز کو
قابل اعتماد
اور محنتی
کارکن بناتا
ہے۔ کیونکہ جو
کام وہ کرتا
ہے اس میں ہر
فرد کا کردار
، بھروسہ اور
صحیح سمت کا
تعین انتہائی
اہمیت کا حامل
ہوتا ہے۔ کیونکہ
کسی بھی حادثہ
پر غلطی ،
تاخیر یا بے ترتیبی
قیمتی وقت کو
ضائع کرنے کے
ساتھ ساتھ فائر
فائٹر ز اور
اس حادثہ سے
متاثر لوگوں
کو خطرے میں
ڈال سکتی ہیں۔
تجربہ:
کام
کے دوران حاصل
شدہ تجربہ
فائر فائٹرز
کو سونے سے
کندھن بنا دیتی
ہے۔ اور
حادثات سے
نمٹنے کی
صلاحیت فراہم
کرتی ہے۔ ان
تجربات کو
نکھارنے کے
لیے فائر فائٹرز
کی تعلیم و
تربیت کلیدی
کردار ادا
کرتی ہے۔ اور وہ
مسائل مثلا
اسٹریس ،
دماغی صحت،
وغیرہ پر قابو
پانے میں اپنی
کردار ادا
کرتی ہے۔
فائر
فائٹرز کی ذمہ
داری:
کام
کی نوعیت اور
دائرہ کار
وسعت کی بنا
آگ بجھانا،
ریسکیو کرنا،
اور ہنگامی
طبی امداد
دینا فائر
فائٹرز کی ذمہ
داری میں شامل
ہے۔ جس کے لیے
ہنگامی حالات
میں تیزی اور
مؤثر انداز سے
ایک محفوظ
طریقہ کار کے
مطابق اپنے فرائض
کی انجام دہی
فائر فائٹرز
کی بنیادی ذمہ
داری میں شامل
ہے۔
اس
کے علاوہ درج
ذیل نکات
اہمیت کا حامل
ہیں۔
ہنگامی
طور پر مدد
کرنا۔
ہوز
پائپ بچھانا
سیڑھیوں
کا استعمال
مختلف
مشکل حالات
میں ریسکیو
کرنا
مریضو
ں کی مدد کرنا
مریضوں
کو طبی امداد
بہم پہنچانا
پانی
کے استعمال سے
ہونے والی
نقصانات کو کم
سے کم کرنا
آگ
بجھانے والی
آلات کا احسن
طریقے سے
استعمال
اپنی
فائر ٹینڈر
اور آلات کی
دیکھ بھال
آگ
بجھانے والی
آلات کا علم
ہنگامی
طبی امداد،
حفاظتی اقداد
اور ایمبولینس
سروسز کا علم
حادثات
پر موجود
خطرات کا علم
فائر
سروس کے قواعد
و ضوابط کا
علم
منفی
حالات میں
طویل اور مشکل
کام انجام
دینے کی
صلاحیت
No comments:
Post a Comment